Friday, March 29, 2024

وسطی کرم میں مکان منہدم، خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

وسطی کرم میں مکان منہدم، خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی
September 27, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - وسطی کرم کے علاقہ تری تنگ میں مکان منہدم ہونے کے باعث خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

وسطی کرم کے علاقہ تری تنگ میں مکان منہدم ہونے سے مولانا نظیر نامی شخص کا خاندان ملبے تلے دب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبے افراد میں سے ایک خاتون اس کے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو مردہ حالت میں نکالا۔ ملبے تلے دبے دیگر گیارہ افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا۔ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنرکرم واصل خٹک نے ٹی ایچ کیو اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔