Friday, September 20, 2024

ورلڈکپ فائنل کے دوران فلسطین کی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری

ورلڈکپ فائنل کے دوران فلسطین کی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری
November 19, 2023 ویب ڈیسک

احمد آباد (92 نیوز) - ورلڈکپ فائنل کے دوران فلسطین کی شرٹ پہنے شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی۔

شخص کی ٹی شرٹ پر ’’اسٹاپ بمبنگ فلسطین‘‘ لکھا تھا۔ فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن رکھا تھا۔ فلسطین کی حمایت کرنے والے شخص نے گراؤنڈ میں آ کر ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ سکیورٹی حکام نے میچ میں مداخلت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔