ورلڈ ماس ریسلنگ مقابلے، پاکستانی سعد رانا نے سلور میڈل جیت لیا

ماسکو (92 نیوز) - روس میں ورلڈ ماس ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستان کے سعد رانا نے سلور میڈل جیت لیا۔
ورلڈ ماس ریسلنگ کے 60 کلوگرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستان کے سعد رانا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان کے ایک اور ریسلر وقاص افضل 120 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے۔
پاکستانی ریسلر وقاص افضل نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں روایتی حریف بھارتی ریسلر کو شکست دی۔