میرپور، آزاد کشمیر (92 نیوز) - پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم برطانوی شہر برمنگھم میں ورلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم کے کپتان نثار علی کا واپس اپنے شہر میرپور آزاد کشمیر پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔
پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے برطانوی شہر برمنگھم میں انٹرنیشنل بلائنڈ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ھونے والی ورلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ٹیم نے اپنی کامیابی پر خوب جشن منایا۔
کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی اور ہیڈ کوچ محمد جمیل، ال راؤنڈر کامران اختر کا تعلق میرپور، آزاد کشمیر میں قائم بلائنڈ سکول آکاب سے ہے۔ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی اپنے ادارے پینچے تو سکول کے پرنسپل اور بچوں نے اپنے ہیروز کا فقیدالمثال استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو جلوس کی شکل میں سکول میں لایا گیا۔ بچوں نے خوشی سے بھنگڑے ڈالے۔
بلائنڈ سکول آکاب سے پرنسپل پروفیسر الیاس ایوب نے کھلاڑیوں کو کارگردگی کو سراہا۔
کمشنر میرپور چودھری شوکت علی نے بھی ٹیم کے کپتان اور کوچ کو کامیابی پرمبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ جس طرح ہماری ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے، اسی طرح مزید کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرے گی۔