Friday, April 26, 2024

ورلڈ کپ، دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ، دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
September 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ورلڈ کپ کیلئے دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سرفراز احمد اور شعیب ملک ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کاعلان کیا۔ بابراعظم کپتان، شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان اور محمد حسنین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔

فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں کیا گیا ہے۔

ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔