Thursday, April 25, 2024

ورلڈ بینک نے پاکستان کو سبسڈی ختم اور وسائل پیدا کرنے کا کہہ دیا

ورلڈ بینک نے پاکستان کو سبسڈی ختم اور وسائل پیدا کرنے کا کہہ دیا
October 15, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) - ورلڈ بینک نے پاکستان کو سبسڈی ختم اور وسائل پیدا کرنے کا کہہ دیا۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کہتے ہیں پاکستانی حکومت کو مخصوص شعبوں میں مزید اصلاحات کرنا ہونگی۔ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے مالیاتی اور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی جائیں۔ معیشت کی بحالی کے لئے قابل عمل معاشی پالیسیاں اپنانا ہو نگی۔

صدر ورلڈ بینک نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، صحت، خوراک، پناہ گاہ اور نقد رقم کی منتقلی میں فوری مد د کا اعادہ کیا۔