Sunday, September 8, 2024

ورلڈ بلائنڈ گیمز، قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست

ورلڈ بلائنڈ گیمز، قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست
August 24, 2023 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے اپنے آخری راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی۔

انگلینڈ بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوور میں 103 رنز بنائے، ایل جے سگ 25 اور ڈین 13 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے شاہزیب حیدر نے 4 اور محمد شاہزیب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز بنائے۔

پاکستان پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈائریکٹ فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔