برمنگھم (92 نیوز) - ورلڈ بلائنڈ گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈائریکٹ فائنل میں جگہ بنائی۔
آسٹریلیا بلائنڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 108 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ اور اسرار الحسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں پر 15 ویں اوور میں حاصل کیا، پاکستان کے محسن خان 37 اور مطیع اللہ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی ٹیم کل انگلینڈ کے خلاف آخری راؤنڈ میچ کھیلے گی۔