ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران مودی کا ٹیلی پرامپٹر بند ہو گیا

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک اور سبکی کا سامنا کنا پڑ گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران مودی کا ٹیلی پرامپٹر بند ہو گیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب بھی کوئی ڈرامہ کرتے ہیں پکڑے جاتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ڈل جھیل کے دورے پر دکھاوے کیلئے ہاتھ لہرا لہرا کر ویڈیو بنانے سے لے کر لمبے لمبے بھاشن جھاڑنے تک وہ ہر لمحہ ایکسپوز ہو جاتے ہیں۔
نریندر مودی کے ساتھ تازہ ہاتھ ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ہوا۔ وہ ٹیلی پرامٹر سے پڑھ کراپنی تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر کسی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی نریندر مودی کی بھی بولتی بند ہو گئ۔
نریند مودی 13 سیکنڈز ہونقوں کی طرح دائیں بائیں دیکھتے رہے۔ کچھ نہ بن پڑا تو حاضرین سے پوچھنے لگے کیا آپ کو میری آواز سنائی دے رہی ہے۔ جواب میں میزبان نے آواز واضح سنائی دینے کا کہہ کر نریندر مودی کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔
بی جے پی کی جانب سے مودی کو عظیم مقرر قرار دیا جاتا ہے جن کے جوش خطابت کا عالمی فورم پر بھانڈہ پھوٹ گیا۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی 2019 میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں مودی بغیر پرامٹر کے کچھ بھی نہیں بول سکتے۔
مودی کی ہزیمت کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر شہری طرح طرح کے کمنٹ کرکے مودی جی کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ٹیلی پرامٹر اور ٹیلی پرامٹر پی ایم کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا۔