Thursday, May 2, 2024

ووٹنگ کے وقت جو منحرف ہو گا وہ نااہل ہو جائے گا، راجہ بشارت

ووٹنگ کے وقت جو منحرف ہو گا وہ نااہل ہو جائے گا، راجہ بشارت
April 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے ووٹنگ کے وقت جو منحرف ہو گا وہ نااہل ہو جائے گا۔

راجہ بشارت نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا اسپیکر منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجیں گے۔ وزیراعلی کا دوبارہ استعفی دینے کا کوئی سوال نہیں۔ کل ایوان میں حکومت کی واضح اکثریت نظر آئے گی۔ لمحہ فکریہ ہے کہ لوگ ایک مینڈیٹ سے منتخب ہو کر آتے ہیں اور پھر اسکی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

راجہ بشارت نے کہا وزیر اعلیٰ کے معاملے پر تکنیکی امور پر نہیں پڑنا چاہئیے۔ گورنر پنجاب نے دیکھ کر استعفی منظور کر لیا ہے۔ استعفی باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا۔