Thursday, April 18, 2024

الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کی ووٹرزتصدیقی مہم کی تاریخ بڑھانے کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کی ووٹرزتصدیقی مہم کی تاریخ بڑھانے کی درخواست مسترد کردی
October 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی ووٹرتصدیقی مہم کی تاریخ بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔ باضابطہ جواب میں  الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد پنجاب میں ووٹ کے اندراج اورٹرانسفر پرپابندی ختم کردی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ووٹر تصدیقی مہم تیس دن بڑھائی جائے جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو جوابی خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ ،بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں ووٹوں کا اندراج دسمبر سے پہلے کسی بھی وقت کرایا جا سکتا، ووٹ کسی بھی وقت ٹرانسفر کرایا جا سکتا ہے، پنجاب میں مخصوص نشستوں پربلدیاتی انتخابات کے باعث ووٹر کے اندراج اورمنتقلی پر پابندی ہے، مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد پنجاب میں ووٹ کے اندراج اورٹرانسفر پرپابندی ختم کردی جائے گی۔