Saturday, April 27, 2024

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، چودھری پرویز الہٰی

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، چودھری پرویز الہٰی
June 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کرکے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا۔ گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔ جیسے مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں اسمبلی کے علاوہ کہیں اور اجلاس بلانے کی بھی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق اسپیکر کا طلب کردہ اجلاس اسپیکر ہی ختم کر سکتا ہے کسی اور کے پاس اختیار نہیں ہے۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا پنجاب اسمبلی انسٹیٹیوشن کی حیثیت رکھتا ہے، اسے کمزور کرنا آئین و جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔ گورنر کی طرف سے اسمبلی اور اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کے حوالے سے آرڈیننس کو قرار داد پاس کر کے نامنظور کیا گیا ہے۔

سابق گورنر نے کہا آرڈیننس منسوخ ہونے کے بعد اسمبلی خود مختار حیثیت میں بحال ہو گئی ہے اور آرڈیننس منسوخ ہو چکا ہے۔