Tuesday, May 7, 2024

ووٹ کا حق اوورسیز پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے، چودھری پرویز الہٰی

ووٹ کا حق اوورسیز پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے، چودھری پرویز الہٰی
May 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے سابق ارکان قومی اسمبلی نذیر جٹ اور ان کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ نے ملاقات کی، چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ووٹ کاحق اوورسیزپاکستانیوں کا بنیادی حق ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے صرف اے ٹی ایم چلانا جانتی ہے ای وی ایم نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے ملاقات کے لیے آئے سابق ارکان قومی اسمبلی نذیر جٹ اور ان کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ سے بات چیت میں کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوان کا حق ملنا چاہئے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عقل نہیں کہ فارن ایکسچینج اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں جس سے معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ نذیر جٹ سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق بڑی خوش اسلوبی سے ادا کررہے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان کا آزادی لانگ مارچ پہلے بھی کامیاب ہوا تھا، ان کے حکم پر تحریک انصاف کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے تھے۔