Friday, April 26, 2024

ونٹر اولمپکس، ناروے کا 6 گولڈ سمیت مجموعی 14 میڈل جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ

ونٹر اولمپکس، ناروے کا 6 گولڈ سمیت مجموعی 14 میڈل جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ
February 11, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) ونٹر اولمپکس میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ناروے نے چھ گولڈ سمیت مجوعی 14 میڈل جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ،،سویڈن کے نائلز نے اسپیڈ اسکیٹنگ میں اپنا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ۔۔ویمنز بائی تھلون کا ایونٹ ناروے نے جیتا۔

ونٹر اولمپکس میں ایتھلیٹس کے درمیان میڈل جیتنے کی جنگ تیز ہوگئی،
اسپیڈ اسکیٹنگ کے دس ہزار میٹر مقابلے میں سویڈن کے نائلز وین ڈر پوئیلز نے گولڈ میڈل جیت کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔

نیدر لینڈ کے پیٹرک روئسٹ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ،پیٹرک نے پانچ ہزار میں کامیابی حاصل کی ،،ویمنز بائی تھلون کا ایونٹ ناروے نے اپنے نام کر لیا۔ سویڈن دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر رہا۔

مردوں کے پندرہ کلومیٹر کراس کنٹری اسکئینگ میں فن لینڈ کے نسکینن نےطلائی تمغہ جیتا، روس کے بولشونوف نے چاندی جبکہ ناروے کے پی گولبرگ نے برانز میڈل جیتا۔

ویمز سکیلیٹن میں آسٹریلیا کی جیکلین نے کامیابی ھاصل کی ،، جرمنی کی ایچ نیسی دوسرے نمبر پر رہیں، ویمز آئس ہاکی میں امریکا نے چیک ریپبلک کو تین ایک سے ہرادیا۔ مردوں کے مقابلے میں روس نے ڈنمارک کو ایک صفر سے شکست دی۔

کرلنگ کے ویمنز ایونٹ کے راؤنڈ روبن میں سویٹزرلینڈ نے روس کو ہرا دیا ،،امریکا نے چین کو شکست دی، مردوں کے مقابلوں میں ا مریکا اور سویٹزر لینڈ نے اپنےمیچ جیت لیے۔