Wednesday, September 28, 2022

ونٹر اولمپکس، نارے نے سب سے زیادہ 16 گولڈ میڈل حاصل کیے

ونٹر اولمپکس، نارے نے سب سے زیادہ 16 گولڈ میڈل حاصل کیے
February 20, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) ونٹر اولمپکس کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ ایونٹ میں نارے نے سب سے زیادہ 16 گولڈ میڈل حاصل کیے۔

ایونٹ کے آخری روز پانچ گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا۔ آئس ہاکی کے مقابلوں میں مینز کیٹیگری میں فن لینڈ نے روس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ویمنز کرلنگ کے مقابلوں میں برطانیہ نے جاپان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ کراس کنٹری میں ویمن کیٹیگری میں ناروے نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ناروے 16 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

جرمنی 12 گولڈ میڈل کے ساتھ  دوسرے اور چین 9 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔