Thursday, March 28, 2024

ونٹر اولمپکس، فری اسٹائل اسکیئنگ میں چین کی ائلین گو کا گولڈ میڈل

ونٹر اولمپکس، فری اسٹائل اسکیئنگ میں چین کی ائلین گو کا گولڈ میڈل
February 18, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) ونٹر اولمپکس میں میڈلز کی جنگ جاری ہے، فری اسٹائل اسکیئنگ میں چین کی ائلین گو نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مینز آئس ہاکی کے سیمی فائنل میں فن لینڈ نے سلواکیہ کو شکست دی۔

ونٹر اولمپکس میں دلچسپ مقابلے، پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے لیے جنگ جاری ہے، فری اسٹائل اسکیئنگ ویمن کیٹیگری میں چین کی ائلین گو نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

فن لینڈ نے مینز آئس ہاکی کے فائنل میں جگہ بنا لی ، سیمی فائنل میں فن لینڈ نے سلواکیہ کو دو صفر سے شکست دی۔ ٹیم لارج ہل ریلے میں ناروے نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ جرمنی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

مینز کرلنگ ایونٹ میں سویڈن اور برطانیہ نے فائنل میں جگہ بنا لی، سویڈن نے کینیڈا کو تین کے مقابلے میں 5 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ برطانیہ نے امریکا کو آٹھ چار سے ہرایا، پوائنٹس ٹیبل پر ناروے 15 گولڈ میڈل کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔