لاہور (92 نیوز) - آج سے ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج ہو گا۔ مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی دفعات شامل ہوں گی۔
مقدمات سیکشن 279 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہوں گے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کہتے ہیں ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، خلاف ورزی کرنیوالے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر غلط پارک گاڑیوں کو کلپ لگا کر بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا۔