Sunday, September 8, 2024

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر، پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم اور فخر زمان شامل

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر، پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم اور فخر زمان شامل
January 20, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم اور فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔

کوئی بھارتی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔ پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بن گئے۔

آئر لیند کے پال اسٹرلنگ، جنوبی  افریقہ کے وین ڈیوسن اور جانمن ملان ٹیم میں شامل ہیں۔ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، مشفیق الرحیم اور مستفیض الرحمان بھی 11 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

سری لنکا کے دشمتھ چمیرا، ونندوہاسارنگا اور آئر لینڈ کے سیمی سنگھ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ,,,

آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا  بھی اعلان کیا ہے۔ پاکستان  کی فاطمہ ثناء ویمنز ٹیم آف دی ایئر میں  جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ہیں۔