Monday, July 15, 2024

ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، امام کا تیسرا نمبر

ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، امام کا تیسرا نمبر
August 23, 2023 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، افغانستان کے مجیب الرحمان کی تیسری پوزیشن اور حارث رؤف رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار کی پہلی، پاکستان کے محمد رضوان کی دوسری اور بابر اعظم کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔