Sunday, May 19, 2024

ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا

ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا
May 28, 2023 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، بھارت میں ہونے والے ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے وینیوز کا اعلان ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سائیڈلائن میٹنگ میں ہوگا۔

ورلڈ کپ کےحوالے سے آج بھارتی کرکٹ بورڈ کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈکپ کیلئے اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا۔