Friday, March 29, 2024

ومبلڈن اوپن ٹینس، سرینا ولیمز کا پہلے ہی راؤنڈ میں سفر اختتام پذیر

ومبلڈن اوپن ٹینس، سرینا ولیمز کا پہلے ہی راؤنڈ میں سفر اختتام پذیر
June 29, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - ومبلڈن اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ہوا۔ امریکا کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا پہلے ہی راؤنڈ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

سرینا ولیمز کا  پہلے راؤنڈ میں مقابلہ فرانس کی ہارمونی ٹین سے ہوا۔ پہلے سیٹ  میں فرانس کی  کھلاڑی نے سات پانچ سے سیٹ جیت کر  برتری حاصل  کی۔

دوسرے سیٹ میں  سرینا ولیمز نے کم بیک کیا اور چھ،ایک سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ  میں ٹائی بریکر پر ہارمونی ٹین نے  کامیابی حاصل  کر کے دوسرے راؤنڈ  میں  جگہ بنا لی۔