ومبلڈن اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور نک کرگس چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

لندن (92 نیوز) - ومبلڈن اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری،اسپین کے رافیل نڈال اور آسٹریلیا کے نک کرگس نے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
تیسرے راؤنڈ میں اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا مقابلہ اٹلی کے لورینزو سے ہوا، رافیل نڈال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے نک کرگس نے یونان کے اسٹیفنوس کو شکست دے کر چوتھے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔