Saturday, July 27, 2024

یونان: ونٹیج طیاروں کی ریس کا آغاز ہو گیا

یونان: ونٹیج طیاروں کی ریس کا آغاز ہو گیا
November 14, 2016
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونان سے ونٹیج طیاروں کی منفرد ریس کا آغاز ہو گیا۔ ریس میں انیس سو تیس کی دہائی میں استعمال کئے جانے والے بارہ جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ طیارے یونان سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاو¿ن تک پہنچنے کےلئے بارہ ہزار آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ پرانی طرز کے یہ طیارے تقریباً 8ہزار میل کی اڑان کے بعد 17دسمبر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں اتریں گے۔ اس منفرد مقابلے میں بیس ممالک کی سترہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ریس کا مقصد ایک طرف جہاں پائلٹوں کی مہارت کا امتحان لینا ہے وہیں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کیلئے فنڈز کا حصول بھی ہے۔