Monday, May 6, 2024

وہ چاہتے ہیں ہم مشتعل ہوں، وہ کارروائی کریں اور لاشیں گریں، شاہ محمود

وہ چاہتے ہیں ہم مشتعل ہوں، وہ کارروائی کریں اور لاشیں گریں، شاہ محمود
March 12, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ہم مشتعل ہوں، وہ کارروائی کریں اور لاشیں گریں۔

اتوار کے روز زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلی کے التواء کا فیصلہ مزید خون خرابے سے بچنے کیلئے کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اگر آج پی ایس ایل میچ کی وجہ سے دفعہ 144 لگی ہے تو دیکھ لیتے ہیں، ہم مشتعل نہیں ہوں گے، رات کو پھر جمع ہوں گے، کیمپ پھر لگیں گے، محفل پھر جمے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے پُرامن رہنا ہے۔