Sunday, September 8, 2024

وفاقی وزیر علی زیدی کے آصف زرداری پر الزامات، لوٹ مار مافیا کا گارڈ فادر قرار دے دیا

وفاقی وزیر علی زیدی کے آصف زرداری پر الزامات، لوٹ مار مافیا کا گارڈ فادر قرار دے دیا
January 23, 2022 ویب ڈیسک

سکھر (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے آصف زرداری پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے انکو لوٹ مار مافیا کا گارڈ فادر قرار دے دیا۔

علی زیدی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی والے پولیس کو پرائیویٹ آرمی بنا کر خود بادشاہ بن گئے، صوبے ایسے نہیں چلتے۔ اختیارات نچلی سطح پر دینا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت پر رواں سال سولہ لاکھ ٹن گندم غائب کرنے کا الزام بھی لگا دیا، کہا پنجاب اور کے پی کے میں گندم سستی اور سندھ میں گندم مہنگی کیوں ہے۔ سندھ میں بیشتر شوگر ملز اور فلور ملز زرداری اور اسکی مافیا کی ہیں۔ چار پانچ دہائیوں سے زرداری کی حکومت رہی، سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس زرداری گیا اور ہم سے تین سال کا حساب مانگا جارہا ہے۔

 علی زیدی بولے سکھر، شکار پور، جیکب آباد، گھوٹکی میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔ آنے والے الیکشن میں انکا صفایا ہونے والا ہے۔ جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں۔ صرف سوا دو لاکھ روپے تنخواہ آتی ہے۔ اپنی اور بیوی کی بچت سے آنے والی رقم سے گزارا کرتا ہوں۔ باہر سے پاکستان آنے والے دو سال میں توبہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔