Saturday, April 27, 2024

وفاقی پولیس نے ایئرپورٹ کو جانیوالی موٹروے کو کلیئر کرنیکی اجازت مانگ لی

وفاقی پولیس نے ایئرپورٹ کو جانیوالی موٹروے کو کلیئر کرنیکی اجازت مانگ لی
November 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی پولیس نے ایئرپورٹ کو جانے والی موٹروے کو کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی۔ سیکرٹری داخلہ اورچیف کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے۔

وفاقی پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ اورراستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں۔ وفاقی دارالحکومت تک رسائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سفارتکار اور غیرملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتے ہیں۔ تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے۔ ٹھلیاں اور پشاور موٹروے رکاوٹیں بین الاقوامی مصائب کا شکار ہو سکتی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ۔آئین کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات جانی چاہیے۔ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے۔ اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات جانی چاہئے کہ تین ٹول پالازوں تک رسائی دی جائے۔