Friday, April 19, 2024

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پنجاب میں گورنر راج کی دھمکی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پنجاب میں گورنر راج کی دھمکی
July 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب میں گورنر راج کی دھمکی دے دی۔

پنجاب میں گورنر راج لگائے جانے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بھی تصدیق کر دی۔ گورنر راج دراصل کسی صوبے کا نظام حکومت براہ راست وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کا نام ہے۔ آئین کے آرٹیکل 32، 33 اور 34 میں گورنر راج کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔

گورنر راج کے دوران بنیادی انسانی حقوق بھی معطل کر دیئے جاتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اختیارات قومی اسمبلی اور سینیٹ کو تفویض کردیئے جاتے ہیں۔

گورنر راج کسی صوبے میں ایمرجنسی کی صورت میں نافذ کیا جاسکتا ہے مگر 18ویں ترمیم  کے بعد گورنر راج کے نفاذ کیلئے صوبائی اسمبلی کی منظوری ضروری ہے۔ اگر صوبائی حکومت منظوری نہ دے تو 10دن کے اندر اس اقدام کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری لینا ضروری ہے۔ اس لئے وفاقی حکومت کیلئے پنجاب میں گورنر راج  لگانا مشکل کام ہے۔

ہنگامی حالت کے نفاذ کیلئے صوبائی اسمبلی کی قرارداد صدر کو بھیجی جائے گی۔ اگر صدر خود ہنگامی حالت نافذ کرتا ہے تو پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سامنے توثیق کے لیے پیش کرنے کا پابند ہو گا۔