Thursday, March 28, 2024

وفاقی وزیر امین الحق کی ملکی سیاسی صورتحال پر گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش

وفاقی وزیر امین الحق کی ملکی سیاسی صورتحال پر گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش
December 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء امین الحق نے ملکی سیاسی صورتحال پر گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش کردی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری روایات کیلئے مذاکرات کرنے کی تجویز دی۔

جمعرات کو وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ق لیگ اور مسلم لیگ ن سے اچھے تعلقات ہیں۔ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری روایات قائم رہنی چاہئیں۔ موجودہ آئینی و سیاسی بحران میں گرینڈ جرگے کے لیے تیار ہیں۔

امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جمہوری روایات کے لیے گرینڈ جرگہ ہوتا ہے تو اچھا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ایشوز پر پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ بات چیت ہو۔