Tuesday, April 30, 2024

وفاقی وزیر احسن اقبال کی گزشتہ روز اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت

وفاقی وزیر احسن اقبال کی گزشتہ روز اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت
July 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ روز اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسلام آباد سے لاہور آتے وقت بھیرہ پر تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والی فیملی سے تلخ کلامی ہوئی۔ انکے خلاف خواتین اور بچوں کو استعمال کیا گیا۔ نارووال کی عوام نے ستر ہزار ووٹوں سے مجھے کئی بار جتوایا، ان محبتوں کو اتار نہیں سکتا ۔ بیرون ملک پاکستانی مجھ سے محبت کرتے ہیں، خاموش اکثریت نے مجھے میسجز بھیجے ہیں۔ ہر طبقہ کے لوگوں نے میرے ساتھ واقعہ کی مذمت کی۔ قانون اجازت دیتا ہے کہ ہلڑ بازی کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کروں۔ خواتین کی وجہ سے قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان پچھلے 10 سال سے کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں۔ عمران نیازی کی سیاست نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔ معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے۔ عمران خان کے حمایتیوں سے کہتا ہوں سوچیں آپ کا لیڈر آپ سے کتنا مخلص ہے۔ اب عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا، اقتدار میں نہیں آئے گا۔