Saturday, April 20, 2024

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
July 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ۔

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی سپیشل سیکرٹری ، ڈی جی ہیلتھ اور وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے مطابق منکی پاکس وائرس کی مؤثر نگرانی کی جارہی ہے۔ تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک منکی  پاکس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ پاکستان میں منکی  پاکس سے بچاؤ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر لیبارٹریز منکی  پاکس وائرس کی تصدیق کے لئے مکمل تیار ہیں۔ وزارت صحت مسلسل منکی  پاکس سے متعلقہ تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے ۔