وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی۔
کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (declassify)کرنے کی اجازت دے دی یہ ریکارڈ انشاءاللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پہ پوسٹ کر دیا جائے گا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 9, 2023
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ میں لکھا ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائیٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، حج پالیسی دوہزار تیئس اور نیشنل کلین ایئر پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت کی شارٹ کٹ پالیسی، اہم سمریاں کابینہ اجلاس کے بجائے سرکولیشن سے منظور ہوئیں، دس ماہ میں 550 سے زائد سمریاں سرکولیشن سے منظور کی گئیں، کابینہ کے 27 اجلاسوں میں صرف 165 سمریاں منظور ہوسکیں۔