Monday, May 6, 2024

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کو ہٹانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کو ہٹانے کی منظوری دے دی
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد خان کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کو ملکی توانائی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد خان کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ نئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو لگانے کی منظوری دیدی۔ نئے چیئرمین ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری بھی دیدی۔