Sunday, September 25, 2022

وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کرلیا

وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کرلیا
February 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کرلیا۔

وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق میں بڑی میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کے آرڈیننس کی منظوری دی۔ صدر مملکت کی منظوری سے آرڈیننس لاگو ہوجائے گا، جس کے بعد وزراء اور پارلیمنٹیرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو کوڈ آف کنڈکٹ پر تحفظات تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیہاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران وزیراعظم عمران خان سمیت کئی وفاقی و صوبائی وزراء کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے حالیہ مئیر انتخابات کی مہم میں شرکت پر ضلع بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو بھی خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کی کاروائی کا سامنا کرچکے ہیں۔