Saturday, May 18, 2024

وفاقی کابینہ کی سائنس انوویشن اور بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری

وفاقی کابینہ کی سائنس انوویشن اور بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے سائنس انوویشن اور بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا وفاقی کابینہ نے سمبڑیال کھاریاں موٹروے بنانے اور گذشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں بجلی کے ٹیرف میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ غیرملکیوں کو پاکستان میں زمین کی خریداری کا حق دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دینا ہو گا۔ مری میں انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے معاملات پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ نئے قوانین بنائے جائیں گے۔

فواد چودھری بولے وفاقی کابینہ کو سانحہ مری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مری واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج اور سویلین اداروں نے بھرپور طریقے سے ریسکیو کوششیں انجام دیں۔ 24 گھنٹے کے اندر لاکھوں لوگوں کا انخلاء ممکن بنایا۔