Thursday, May 2, 2024

وفاقی کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 15 فیصد بڑھانے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 15 فیصد بڑھانے کی منظوری
June 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 15 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا طویل اجلاس بجٹ 2022۔23 کی منظوری کے بعد ختم ہو گیا۔ بجٹ میں مجموعی طور پر پنشن میں بھی 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے سے 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ کابینہ نے بجٹ دو ہزار بائیس تیئس کی منظوری دے دی۔

ادھر حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بڑی آمدن والوں پر سپر ٹیکس اور پرچون فروشوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا پلان بنا لیا۔ تمباکو اور سافٹ ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے اور بینکوں کے منافع پر ٹیکس 35 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کی وصولیوں کا ٹارگٹ ہو گا۔ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی دوبارہ لگائی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2 ہزار 711 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔