Sunday, September 8, 2024

وفاقی کابینہ کی غیرملکیوں کو اراضی خریداری کی اجازت دینے کی سفارش

وفاقی کابینہ کی غیرملکیوں کو اراضی خریداری کی اجازت دینے کی سفارش
January 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے غیرملکیوں کو اراضی خریداری کی اجازت دینے کی سفارش کر دی۔

وفاقی کابینہ ارکان نے غیرملکی شہریوں کو پاکستان میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کی سفارش کر دی۔ ارکان کا کہنا ہے کہ ترکی اور ملائشیا کی طرز پر غیرملکیوں کو پاکستان میں اراضی خریدنے کی اجازت ملنی چاہیئے۔ افغانیوں اور سکھوں سمیت غیرملکی شہریوں کو پاکستان میں اراضی خریدنے کیلئے قانون میں ترمیم کی جائے۔

کابینہ ارکان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث افغان سرمایہ کار ترکی اور ملائشیا منتقل ہو رہے ہیں۔ سکیم کے ذریعے افغان سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے۔ قانونی رکاوٹ کی وجہ سے پاکستان میں کوئی غیر ملکی جائیداد نہیں خرید سکتا۔ غیرملکیوں کو پاکستان میں اراضی خریدنے کی اجازت ملنے سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا زرمبادلہ ملے گا۔

سکھوں نے اپنے مقدس مقامات پر حاضری کیلئے پاکستان میں جائیداد خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے پارک انکلیو میں اوورسیز انکلیو شروع کرنے کی منظوری دیدی جس سے 2 ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا۔