Friday, April 19, 2024

وفاقی کابینہ کا پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے اقدامات پر اظہارِاطمینان

وفاقی کابینہ کا پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے اقدامات پر اظہارِاطمینان
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے اقدامات پر اظہارِاطمینان کیا، رانا ثنا پر مقدمے کی مذمت کی۔

منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے اقدامات پر اظہارِاطمینان کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے رانا ثناء اللہ پر مقدمے کی مذمت کی، ڈالر کی قدر میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری مؤخر کردی۔

اجلاس میں توانائی کی بچت سے متعلق اقدامات پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کل قازقستان روانہ ہوں گے۔