Wednesday, April 24, 2024

وفاقی کابینہ بھی تحلیل کر دی ہے مگر وزیراعظم اپنی ذمہ داری جاری رکھیں گے، فواد چودھری

وفاقی کابینہ بھی تحلیل کر دی ہے مگر وزیراعظم اپنی ذمہ داری جاری رکھیں گے، فواد چودھری
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - فواد چودھری کا کہنا ہے اسمبلی ٹوٹنے پر وفاقی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی ہے مگر آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیراعظم اپنی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔

فواد چودھری نے کہا اب کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے فرار اختیار کرے تو اسے سیاسی بھگوڑا کہا جائے گا۔ ادھر ادھر کی بونگیاں نہ ماریں الیکشن کی تیاری کریں۔ سیاسی جماعتیں الیکشن سے کبھی نہیں بھاگتی۔ عوام ہی سیاسی جماعتوں کی اصل طاقت ہوتی ہے۔ یہ عوام کے سامنے جانے سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ کیوں آنسو بہا رہے ہیں؟ اگر شیر کے بچے ہو تو آؤ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرو۔

فرخ حبیب نے بھی ٹویٹ کیا کہ نئے الیکشن 90 دن میں ہونگے۔ غدار اور ضمیر فروش عوام میں جانے کو تیار ہو جائیں۔ بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو۔ اب آپکو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گے۔