Sunday, September 8, 2024

وفاقی کابینہ اجلاس، وزیراعظم نے وزرا کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی

وفاقی کابینہ اجلاس، وزیراعظم نے وزرا کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے ہو گئے۔ وزیراعظم نے وزرا کی غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی سفیروں کو ملاقات سے قبل وزارت خارجہ کو اطلاع دینی ہو گی۔ کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ کو حوالگی کی منظوری بھی دیدی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم کی یوکے حوالگی کی سمری پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے قیام کی سمری مؤخر کر دی گئی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی دو سال کے لئے تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کی منظوری، سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دیدی۔

 اجلاس میں رواں مالی سال کے گذشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ نیپرا کی سالانہ رپورٹ کا ایجنڈا مؤخر کر دیا گیا۔