Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ، اوقات کار میں کمی

وفاقی حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ، اوقات کار میں کمی
May 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح آٹھ سے سہ پہر تین بجے تک کر دیئے گئے۔ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے ہوں گے۔

قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔ ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی۔