Friday, April 26, 2024

وفاقی حکومت کا مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

وفاقی حکومت کا مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
April 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

جمعہ کے روز وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی سربراہی میں تحقیقات کی جائیں گی کہ مبینہ خط میں حکومت تبدیلی کی دھمکی ہے یا نہیں، کمیشن مقامی ہینڈلرز کا بھی پتہ لگائے گا، خط کل تمام ارکان اسمبلی کو دکھائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ فیصلے سے پارلیمان کی بالادستی خطرے میں پڑگئی، سپریم کورٹ نے خود ہی اجلاس طلب کیا اور ووٹنگ کا وقت مقرر کیا، عدالتی فیصلے پر پوری قوم کو تحفظات ہیں۔ پارلیمان کی حاکمیت نہیں رہی، حاکمیت عدالت کی طرف چلی گئی۔

فواد چودھری نے کہا کہ عدم اعتماد کے پیچھے مافیاز اور بیرون ممالک ہیں، عدم اعتماد کے پیچھے متحرکات قوم کو بتانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے اوپر ایمپورٹڈ اور سلیکٹڈ گورنمنٹ مسلط کی جائے گی۔ کابینہ نے وزیراعظم پُراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے مبینہ دھمکی آمیز خط منظر عام پر لانے کی مخالفت کردی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا خط پبلک کرنا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔