Thursday, April 25, 2024

وفاقی حکومت نے عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی

وفاقی حکومت نے عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی
October 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی۔

 وفاقی حکومت نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں۔ عمران خان سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی۔ عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں، عدالت نوٹس لے۔ اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے دائر کی۔