Saturday, May 18, 2024

وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا

وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا
July 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا۔ فیصل شاہکار پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کو آئی جی ریلویز تعینات کر دیا گیا۔

نوتعینات آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا تعلق 16 کامن سے ہے۔ انہوں نے  1988میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی۔ فیصل شاہکار نے لگ بھگ تین برس ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔ ساہیوال اور گوجرانوالہ میں ریجنل پولیس آفیسر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

فیصل شاہکار لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھرپارکر، ننکانہ اور گوجرانوالہ میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دینے سمیت اے آئی جی آپریشنز، سنٹرل پولیس آفس لاہور میں بھی فرائض ادا کر چکے ہیں۔ فیصل شاہکار ان دنوں وفاق میں بطور آئی جی ریلوے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔