Wednesday, April 24, 2024

وفاقی حکومت کی شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ دستک

وفاقی حکومت کی شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ دستک
October 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ شہبازگل نے ادارے میں بغاوت کی کوشش کی۔ دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا جائے۔

حکومت نے شہباز گل کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔ شہباز گل نے اپنے بیان سے حساس ادارے میں بغاوت کی کوشش کی، شہباز گل کو ضمانت دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے حقائق کی نوعیت کا جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے۔ اپیل میں شہباز گل کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو شہباز گل کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔