Friday, May 3, 2024

وفاقی حکومت کی شاہ خرچیاں، بجٹ اخراجات 26.1 فیصد بڑھ گئے

وفاقی حکومت کی شاہ خرچیاں، بجٹ اخراجات 26.1 فیصد بڑھ گئے
January 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت کی شاہ خرچیاں، بجٹ اخراجات 26.1 فیصد بڑھ گئے جبکہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.5 فیصد بڑھ گیا۔

عوام کو کفایت شعاری کا درس دینے والی وفاقی حکومت نے اخراجات کی مد میں اربوں روپے اڑا دیئے۔ دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے بجٹ اخراجات 26.1 فیصد بڑھ گئے۔ جولائی تا اکتوبر جاری اخراجات 34.4 فیصد بڑھے۔

گزشتہ سال یہ اخراجات 2171 ارب روپے تھے جبکہ رواں سال یہ خراجات 2800 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 1.5 فیصد بڑھ گیا۔ گزشتہ سال اسی عرصہ میں یہ خسارہ جی ڈی پی کا 0.9 فیصد بڑھا تھا جبکہ بجٹ کا خسارہ 587 ارب روپے تھا۔

بجٹ خسارہ بڑھنے کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔۔ درآمدات مہنگی ہوئیں۔ بیرونی قرضوں اور بانڈز پر ادائیگیاں بھی مچیور ہوگئی تھیں۔ تاہم دسمبر تک کے خساروں کی تفصیلات حکومت نے ابھی تک جاری نہیں کیں۔