لاہور (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے وفاقی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔
شیخ رشید نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اگلے 20 سے 30 دن ملکی سیاست کیلئے اہم ہیں۔ موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا۔ حکومتی وفد امریکا میں مہنگے ترین ہوٹلوں میں مقیم ہے۔ دنیا میں تیل سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی سخت سکیورٹی انتظامات سے پریشان ہیں۔ انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہیں۔