اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی حکومت نے پنجاب سے آٹے کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ہفتہ کے روز وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، انہوں نے پوری کوشش کی کہ آئی ایم ایف سے پیسے نہ ملیں۔
ملک میں آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، 2018ء کا الیکشن ن لیگ کیلئے مشکل ترین تھا، مفاد پرست لوگ الیکشن میں پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے۔ مشکلات کے باوجود نارووال کی عوام نے مجھے کامیاب کروایا۔
سیلاب نے ملک بھر میں تاریخی تباہی مچائی، اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوبا ہوا ہے، تین کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان براہ راست متاثر ہوا۔