Tuesday, April 23, 2024

وفاقی حکومت کا نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے نواز شریف کے ذاتی معالجین کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت ڈاکٹر لارنس اور ڈاکٹر شال کو خط لکھے گی، دونوں ڈاکٹروں کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی جائیں گی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اس سے قبل شہباز شریف کو خط لکھا تھا، شہباز شریف کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں۔

شہباز شریف نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو جوابی خط بھی لکھا تھا، متن کے مطابق کہا کہ عدالتی حکم پر تمام رپورٹس متعین مدت میں جمع کرائی گئیں۔