Friday, April 26, 2024

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ
September 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق دیہات میں کیسز کی تعداد 53 جبکہ شہری علاقوں میں 43 ہے۔ رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں ایک ہزار 7 جبکہ شہری علاقے میں 650 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 23، پولی کلینک میں 3، ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 5 مریض داخل ہوئے۔ نجی لیبارٹریز سے 51 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 5 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔