Thursday, March 28, 2024

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وارمیں تیزی، ایک شخص جاں بحق

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وارمیں تیزی، ایک شخص جاں بحق
October 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار میں تیزی آ گئی۔ گزشتہ روز ایک شخص جاں بحق ہوا۔

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 104 افراد  ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ پمز اسپتال میں 29، کیپٹل اسپتال میں 4، فیڈرل جنرل اسپتال میں 11، پرائیویٹ اسپتالوں میں 58 مریض سامنے آئے۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 863 تک جا پہنچی۔ شہر میں 1178 جبکہ دیہی علاقوں میں 1658 ڈینگی کے مریض ہیں۔ پمز اسپتال میں 478 ، پولی کلینک میں 111 جبکہ سی ڈی اے اسپتال میں 57 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوا٬ مجموعی طور پر ڈینگی سے 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔